بان کی مون کا لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

22
اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیر میں طویل مدتی امن و استحکام کا حل تلاش کریں۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان وانینا میسٹریسی نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام متنازعہ حل طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے کرنے چاہئیں تاکہ کشمیر میں مثبت انداز میں طویل المدتی امن و استحکام کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy