اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف مہران بینک اسکینڈل میں ملوث تھے، وہ وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں۔