ہارون آباد،محرم الحرام میں علاقہ مثالی امن و امان کا گہوارہ ثابت ہو گا نوازش علی بخاری

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوازش علی بخاری کی زیر نگرانی و رہنمائی محرام الحرام کے لیے امن و امان کے اقدامات کے سلسلہ میں حکمت عملی وضع کرنے کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری منیر احمد ، محمد اسلم فریدی ،محمد احمد ،حکیم محمد اقبال ،شاہد محمود رحمانی ،رانا دلبر راحیل ،سید انوا ر شاہ ،ملک زاہد محمود اعوان ،چوہدرہ محمد شریف ظفر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے تجاویز پیش کیں اور محر م الحرام میں امن وامان کے قیام کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوا ز ش علی بخاری و دیگر شرکاء چوہدری منیر احمد ،ملک زاہد محمود اعوان،سید انوا ر شاہ نے کہا کہ محرام الحرام کا تقدس مقدم ہے اور اس مقدس ماہ کے دوران امن وامان ہی بہترین اور سب سے نمایاں قدم ہے ہم آہنگی اور رابطے و تعاو ن کے ذریعے محرم الحرام کے شایان شان امن و امان ہی اولین ترجیح دی ہے اور امن کمیٹیوں کے اجلاس اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایسے اجلاس رائے عامہ کے حصول اور مفید تجاویز کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی اور آپس میں تعاون کو فروغ دیتے ہیں امن و امان کا قیام ہر فرد اور ہر شخص کی خواہش ہے اور محرم الحرام میں ہارون آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام افراد اور شخصیات سے مل کر موثر انتظامات کیے جائیں گے اسی لیے ابھی سے سرگرم عمل ہیں اور انشاء اللہ محرم الحرام میں علاقہ مثالی امن و امان کا گہوارہ ثابت ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes