جرمنی کی ایجادات

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

Shahid
بلب
ہائن رِچ گوئبل کے دماغ میں آئیڈیا آیا کہ پر فیوم کی خالی شیشی سے روشنی پیدا کی جائے اس نے کولون کی ایک مشہور پرفیوم کمپنی 4711جو یوڈی کولون اور آفٹر شیو تیار کرتی تھی کی ایک خالی بوتل سے تجربہ کیا جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور یوں ایک گھڑی ساز نے اٹھارہ سو چون میں بلب ایجاد کیا۔
ایم پی تھری فارمیٹ
اُنیس سو بیاسی میں جرمنی کے شہراِیرلانگَن کے ایک انسٹیٹیوٹ میں ڈیجیٹل آڈیو ڈیٹا زخیرہ کرنے کیلئے ریسرچ کا آغاز ہوا، انیس سو ستاسی میں کارل ہائنز بر ینڈن بَرگ نے اسے عملی جامہ پہنایا اور ایم پی تھری متعارف ہواجس نے موسیقی کے سامعین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔
ائیر بیگ
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک تکیہ روڈ سیفٹی کی ضمانت بنے گا میونخ کے والٹر لینڈریرر نے چھ اکتوبر انیس سو اکیاون میں اپنی کار کے سٹئیرنگ وہیل پر تکیہ رکھ کر تجربہ کیا اور کامیاب ہو، انیس سو ساٹھ میں مرسیڈیز کار کے سٹئیرنگ وہیل میں ائیر بیگ کو منتقل کیا اور دس سال تجربات کرنے کے بعد روڈ سیفٹی کی اس ایجاد کو انیس اکہتر میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا۔
ایکس ریز
انسانی جسم کے اندر کی تفصیلات کیسے حاصل کی جائیں؟اٹھارہ سو پچانوے میں وِل ہِیلم کونراد نے برقی مقناطیسی لہروں پر ری سرچ کی اور کامیابی کی صورت میں اسے ایکس ریز کا نام دیا ،اس ایجاد کو دنیا میں طبی انقلاب کا نام دیا گیا،آج بھی ایکس ریز کے بغیر انسانی جسم کے اندر کی تفصیلات جاننا ممکن نہیں۔
کمپیوٹر
کمپیوٹر امریکا کی ایجاد ہے لیکن اصل میں اس زبردست تیکنیکی انقلاب کا آغاز ایک جرمن نے کیا برلِن کے ایک انجینئر کونراد سوزے نے انیس سو اٹھتیس میں اعداد و شمار کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک مشینی حِسابی پروگرام تخلیق کیا ،انیس سو اکتالیس میں مزید پیش رفت ہوئی اور زیڈ تھری نامی دنیا کا پہلا باضابطہ پروگرام کومپیوٹر متعارف ہوا،انیس سو چوالیس میں امریکا نے ای این آئی اے سی نامی فل الیکٹرونک سسٹم تیار کیا جس سے بنیادی میتھی میٹک کے اعداد و شمار کا کنٹرول کیا جانے لگا۔
پرنٹ میڈیا
پرنٹنگ کی دنیا میں انقلاب لانے والا جرمنی کے شہر مائینز سے تھا چودہ سو چوالیس میں جوہانس گوئٹن بَرگ نے دھات سے لفظوں اور ہندسوں کو تیار کرنے کے بعد انہیں پرنٹ کیا اور یورپ میں پرنٹ میڈیا کا انقلاب لایااسکی اس ایجاد کے کچھ عرصہ بعد پرنٹنگ پریس میں بڑے پیمانے پر کتب چھاپنے کا عمل شروع ہوا۔
جینز
لے وی سٹراؤس نے سولہ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ جرمنی کے شہر بام برگ سے امریکا ہجرت کی اٹھارہ سو تریپن میں سان فرانسسکو آئے اور کپڑوں کی تجارت سے آغاز کیا انہوں نے مضبوط لباس کو ذہن میں رکھ کر نیلے رنگ کے کینوس اور سوتی کپڑے کی ملاوٹ سے ایک نیا کپڑا ایجاد کیا اور پینٹ کی شکل دی جس میں پانچ پوکٹس کو مضبوطی سے سیا گیا اور تیار ہونے کے بعد جینز کا نام دیا جو آج دنیا بھر
میں بے حد مقبول اور پسندیدہ کپڑا سمجھا جاتا ہے۔
ٹرام
اٹھارہ سو اکیاسی میں ویرنر ۔فان۔زیمینس نے بڑھتی آبادی اور آمد ورفت کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ ایجاد کی اور اسکا نام ٹرام رکھا اٹھارہ سو تیراسی میں اس ٹرام کو باقاعدہ برلن میں متعارف کروایا گیا ،آج لاکھوں کروڑوں افراد اسے آمدو رفت کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
ڈائملر

بینز۔لاتعداد ٹیکنیکل ماہرین کا خیال تھا کہ پیٹرول والی گاڑی کی ایجاد سے انجن میں آگ بھڑک اٹھے گی لیکن گوٹ لیب ڈائملر اور کارل بینز نے اٹھارہ سو چھیاسی میں مرسیڈیز گاڑی کو متعارف کروایا ،انیسوی صدی میں اس گاڑی کو دنیا کی بہترین گاڑی قرار دیا گیا۔
ٹوتھ پیسٹ۔

منہ کی بدبوکے خاتمے کیلئے اوٹومار جو جرمنی کے شہر مائین برگ سے تعلق رکھتا تھا انیس سو سات میں منہ کی بدبو اور دانتوں کی صفا
ئی کیلئے ٹوتھ پیسٹ ایجاد کیا ،جس میں ایک خاص کیمیکل پاؤڈر اور مختلف آئلز کا مرکب شامل تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes