لاہور (یو این پی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اس لئے کسی کو بھی بھول میں نہیں رہنا چاہیے، پوری پاکستانی قوم متحد اور پاک افواج کی پشت پر ہے، سیاسی جماعتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حدود کی وجہ سے دنیا میں ایک اہمیت حاصل ہے۔ موجودہ حالات میں حکمرانوں کو اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی ایجنڈا ترتیب دیں اور اپنی سیاست کو دوسرے نمبر پر رکھیں۔