ملتان (یو این پی) فلمسٹار میرا کی غیر متعلقہ افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث پروڈیوسر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا ان دنوں ملتان کے ڈان تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ” بڑا مزا آئے گا “ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو پروڈیوسر نے اچھے ہوٹل میں کمرہ لے کردیا ہے جس میں میرا کی پرائیویٹ ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے جس سے پروڈیوسر شدید پریشان ہے۔ پروڈیوسر کی طرف سے تاکید کی گئی تھی کہ اس کمرے میں غیر متعلقہ افراد داخل نہ ہوں لیکن میرااپنے ہسپتال کے فنڈز کے لیے بھی معاملات وہیں پر طے کررہی ہیں۔گزشتہ روز میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے بھی اسی ہوٹل میں آنے کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم میرا نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوید میرے ساتھ نہیں ہیں میں تو ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ملاقاتیں کررہی ہوں۔