ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر قائم کر دےئے گئے

Published on October 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 958)      No Comments

images
وہا ڑی (یواین پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر قائم کر دےئے گئے ہیں اور ضلع بھر کے 774مواضعات کی لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل جا ری ہے پراجیکٹ انچارج سروس سنٹر وہاڑی ذوالقرنین کے مطابق اب تک190مواضعات کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے میلسی اور وہاڑی میں لینڈ ریکارڈ سنٹرز کی عمارات کی تعمیر کا کام جاری ہے جو رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائیگا جبکہ بوریوالا میں بھی سنٹر کی عمارت کی تعمیر جلد شروع کر دی جائیگی۔ذوالقرنین کے مطابق ان اراضی ریکارڈ سنٹرز سے مالکان اراضی کو کمپیوٹرائزڈ فرد ملکیت 30منٹ میں اور انتقال اراضی کی سہولت محض50منٹ میں میسر آئیگی اراضی ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی ٹمپرنگ کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور بائیو میٹرک ڈیٹا کے ذریعے مالکان کی اراضی ریکارڈ تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog