حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہیں،مڈٹرم الیکشن کی فضا بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments
33
اسلام آباد (یو این پی )تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ استعفے دے دیئے۔ مڈٹرم الیکشن کے لیے فضابن چکی ہے، حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے تیارہیں، دھاندلی ثابت ہوجائے تومڈٹرم الیکشن ہونے چا ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت ملتان میں ضمنی الیکشن ملتوی کراناچاہتی ہے کیونکہ حکومتی امیدوار کو واضح شکست دکھائی دے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی کے تحت حلقہ این اے ایک سوانچاس میں آزاد امیدوارکی حمایت کی، انھوں نے کہا کہ اسپیکرنے تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے ارکان کواکٹھے بلایا توجانے کیلئے تیارہیں،انہوں نے کہا کہ ملتان واقعہ کے تمام زخمی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog