عید کے موقع پر بیواؤں اور یتیموں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ سیف اللہ طاہر

Published on October 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

\"NewUNN\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عیدالاضحی ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے قربانی ،حق اور سچ پر پختہ یقین رکھنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا درس دیتی ہے ۔ عید کے موقع پر ہزاروں بیواؤں اور یتیموں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل، بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خاں میؤ، رہنما تحریک انصاف حاجی میاں محمد افضل جتالہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر سنت ابراہیمی کا موقع دیا۔ سنت ابراہیمی ہمیں ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اردگرد بسنے والے مستحقین، غربا، بیواؤں، یتیموں، مسکینوں اور ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے۔بانی رہنما تحریک انصاف سرور خاں میؤ نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کارکنان گھر گھر جا کر مستحق افراد کو قربانی کا گوشت پہنچائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy