خالی دعوؤں کی سیاست کو دفن کر کے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیاحاجی محمد یٰسین

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

HAJI MUHAMMAD YASSEN PIC
ہارون آباد(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ(ضیاء ) کے چیئر مین حاجی محمد یٰسین نے وائٹل سٹی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حلقہ کے عوام سے کیے گئے تما م وعدوں کو پورا کریں گے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ہماری تمام تر توجہ علاقہ کی بد حالی کو خوشحالی میں تبدیلی پر مر کوز ہے ۔ہمارے گروپ نے ہمیشہ عوامی اور علاقائی سیاست کی ہے جبکہ عوامی خدمت ہمارا منشور ہے ہم نے خالی دعوؤں کی سیاست کو دفن کر کے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ،فاطمہ جناح پارک ،وائٹل سٹیڈیم ،واٹر سپلائی کے لیے ہائی سپیڈ انجن کی فراہمی ،مستقل بنیادوں پر آنکھوں کے آپریشن ،ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی ،غرباء میں راشن کی تقسیم ،غریب طلباء کے تعلیمی اخراجات وہ بھی اپنی ذاتی جیب سے ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ آئندہ ماہ میں علاقہ میں بھر پور ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے علاوہ ازیں وائٹل سٹیڈیم میں تقریبا 600درخت لگا کر شہر بھر کو ہرا بھرا کرنے کے بعد شہر بھر میں شجر کاری کا وسیع پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر محمد یونس صراف ،محمد اکرم لوہار ،کلوخاں،ملک محمد طفیل ،ریاض بھٹی ،نیاز بھٹی ،محمد اسلم غوری ،چوہدری عالم کمبوہ ،سرورکاکا،قربان علی ،ملک انور،ملک بلال ،عبدالستار لیڈر ،انور قمر ،طاہر نسیم ،ارشد کاکا ،ارشد لالہ اور سیف اللہ خان ،طاہر توگیروی سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes