موسمیاتی تبدیلیاں ہی قدرتی آفات کا بڑا ذریعہ ہیں ،سیمینار میں مقررین کا خطاب

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

News Photoset Rajanpur
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے ) موسمیاتی تبدیلیاں ہی قدرتی آفات کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ کرۂ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بارشوں کا نظام ، قدرتی آفات ، سیلاب ، طوفان و خشک سالی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے انسانی زندگی ، جانوروں ، پودوں کے لیے خطر ناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیمینار میں مقررین قدرتی آفات کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار کا اہتمام یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے پلان ، آر ڈی پی آئی اور ہموٹیرین نیٹ ورک کے اشتراک سے کیا مقررین میں ضلعی آفیسر سوشل ویلفئیر ، صدر پریس کلب انجینئر محمد امجد فاروق ، دامان آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کوارڈینیٹر شہناز اجمل ، یوتھ ڈویلپمنٹ کے حنیف دریشک ، این آر ایس پی کے سید عبد الرزاق ، پلان پاکتسان کی سمیرا بی بی ، ہیلپنگ ہینڈ ز کے شاہد ریاض ، سید اصغر علی نقوی ، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے انچارج راحت جان نے کیا ۔ ایمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک جسکی سعادت قاری محمد ظفر جبکہ تعت شریف کا شرف محمد صائم نے حاصل کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ان شعبوں کی فہرست میں اول ہے جن پر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطر ناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں اگر فوری طور پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو پانی وسائل ، زراعت ، جنگلات ، ساحلی علاقے ، لائیو سٹاک ، حیاتیاتی تنوع و ماحولیاتی نظام پر خطر ناک اثرات مرتب ہونگے ۔ سیمینار میں منیجر صنعت زار نادیہ نواز ، سینئر ہیڈ ماسٹر نور احمد ، سول سوسائٹی ، مذہبی حلقوں ، یوتھ و مختلف مکاتب فکر کے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes