الطاف حسین کو طالبان کی دھمکیاں ،ایم کیوایم کا برطانوی وزیراعظم کو خط

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

22قتل کی دھمکی سے کروڑوں لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ،سیکیورٹی مؤثر بنائی جائے ،رؤف صدیقی لندن(یو این پی)ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے الطاف حسین کو طالبان کی دھمکیوں کیخلاف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط لکھ دیا،رؤف صدیقی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے الطاف حسین کی قتل کی دھمکی سے کروڑوں لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ الطاف حسین کی سکیورٹی کو فوری طور پر مزید موثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی لندن میں موجودگی نہ صرف الطاف حسین بلکہ خود برطانیہ کی سکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے دھمکی آمیز خط کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے اس پہلو کو بھی ضرور جانچنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme