عام انتخابات قریب ہیں ہر طرف بلے کی بلے بلے ہو گی، شاہ محمود قریشی

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

111
ہر جگہ گو نواز گو کا نعرہ لگ رہا ہے، میرا کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا،وائس چیئرمین تحریک انصاف
ملتان۔۔۔تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات قریب ہیں، ہر طرف بلے کی بلے بلے ہو گی، این اے 149 کا ضمنی الیکشن ملکی سیاست کو نیا رخ دے گا۔ملتان میں آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ نفسیاتی دباؤ میں ہے، 10 اکتوبر کو لوگوں نے عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیا۔ تحریک انصاف کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، ہر جگہ گو نواز گو کا نعرہ لگ رہا ہے، میرا کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذاتی طور پر جاوید ہاشمی سے کوئی گلہ نہیں،وہ ناراض ہوئے تو انہیں منانے بھی گئے، عمران خان نے مجھ سے زیادہ جاوید ہاشمی کو عزت دی، پارٹی کے عروج کے وقت جاوید ہاشمی نے اچھا نہیں کیا، تحریک انصاف کے وائچ چیئر مین شاہ محمود نے کہا کہ سیٹ کا لالچ ہوتا تو قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفٰی نہ ہوتے، اقتدار میں آئے تو پہلی ترجیح بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes