حکومت نے سیلاب متاثرین کو جعلی چیک دیئے،طاہر القادری

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

44
اٹھارہ ہزاری۔۔۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کو جعلی چیک دیئے، دفعہ چار سو بیس کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ اٹھارہ ہزاری میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ دھوکا کیا، اور پچیس پچیس ہزار روپے کے جعلی چیک دیئے، متاثرین جب بینک پہنچے تو عملے نے چیک کیش کرنے سے انکار کردیا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کیساتھ پینسٹھ سالوں سے دھوکا ہورہا ہے،لیکن موجودہ حکومت نے تو حد ہی کردی، حکمرانوں کیخلاف دفعہ چار سو بیس کے تحت مقدمہ ہوناچاہئے۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے ایک پیسہ بھی نہیں ملا، سیلاب متاثرین کی بددعائیں حکمرانوں کو تباہ کردیں گی، متاثرین کو نقد امداد دی جائے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ غریبوں کیلئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کیلئے اس علاقے کا رخ کیا اورکسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے ،تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہیے ،اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی،ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy