اسلام آباد۔۔۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، شفاف الیکشن تک ووٹ چوری ہوتے رہیں گے، ہر بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے، اب ‘‘گو نواز گو’’ ‘‘گو نظام گو’’ اور ‘‘گو زرداری گو’’ ساتھ ساتھ ہوگا، نواز شریف کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، حکمران ایمانداری سے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں،اسلام آباد میں دو ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کو سب مانتے ہیں لیکن نواز شریف کو بچانے کیلئے سب کو جمہوریت یاد آگئی، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، ن لیگ نے دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔وہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کے ضمیر کے سوداگر ہیں، شفاف الیکشن تک ووٹ چوری ہوتے رہیں گے، حکمرانوں نے اقتدار کو بزنس بنالیا، نواز شریف کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے ہوتے تو ڈرتے کیوں؟ آج ہر بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے، ‘‘گو نواز گو’’ کا مطلب ‘‘گو نظام گو’’ ہے، وزیراعظم کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اس ملک کا کیا ہوگا جس میں گلو بٹ بھرے ہوئے ہیں، حکمران ایمانداری سے اثاثے ڈکلیئر کریں، وزیراعظم ہاؤس 65 لاکھ، پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر ایک ایک کروڑ روپے بجلی کے بل کے نادہندہ ہیں، بجلی ہو نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا، میاں صاحب کا بجلی کا بل عوام دیں گے، اوور بلنگ 100 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، اس منصوبے سے بجلی 41 روپے فی یونٹ پڑے گی، جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود ایکسپورٹ نیچے چلی گئی، حکمران بجلی نہ دے سکے جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی، دھرنا قوم کو جگا رہا اور عوام کو حقوق دلوا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیومن رائٹس تنظیموں پر برس پڑے کہتے ہیں دھرنے پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، آصف زرداری کنیٹر میں آ کر دیکھیں لوگ تحریک انصاف کو کیسے پیسے دیتے ہیں، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی پامالی اور ڈرون حملوں پر خاموش رہنے والے تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ عوام میں شعور آیا، عمران خان نے کہا کہ حکمران بندر بانٹ کر کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔ آصف علی زردار کنیٹر میں آ کر بیٹھیں تو پتہ چلے کہ لوگ کیسے پیسے دیتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ٹھنڈ پڑے یا برف دھرنا ختم نہیں ہوگا۔