شردھا کپور کا زخمی ٹانگ رقص ، پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیدیا
Published on October 17, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 758) No Comments
ممبئی۔۔۔بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے زخمی ٹانگ کے ساتھ رقص کرکے پروفیشنل اداکارہ کا ثبوت دیدیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے حال میں ہونے والے سٹار باکس آفس انڈیا ایوارڈز میں نہ صرف شرکت کی بلکہ شرکاء کیلئے خصوصی رقص بھی پیش کیا۔ اداکارہ کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی اس کے باوجود وہ پیچھے نہ ہٹیں اور انہوں نے شرکاء کے سامنے رقص پیش کرکے انہیں محظوظ کیا اور پیشہ ور اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے رقص کی مشکل قسم ’’ہپ ہاپ‘‘ پیش کی۔ یہ ایواڈر شو19 اکتوبرکو بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائے گا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 126
Related
Free WordPress Themes