ہارون آباد(یواین پی)ملتان کے ضمنی الیکشن نے تحریک انصاف کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی اور جاوہد ہاشمی کی اصول پسندی اور جمہوری سوچ کو اجا گر کیا ہے تحریک انصاف نے ایک جانب اسمبلیوں سے استعفی دینے کا ڈھونگ رچا رکھا ہے تو دوسر ی جانب ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کرنے کے باوجود ایک آزاد امیدوار کی شکل میں الیکشن لڑنے اور اس کی الیکشن مہم میں بھر پور شرکت کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش بھی کی گئی ہے جاوید ہاشمی نے پہلے تحریک انصاف کے دھرنے کو بے نقاب کیا اور اب ایک بار پھر ان کی بدولت تحریک انصاف کے دوہرے اور متضاد طرز عمل کی حقیقت بھی قوم کے سامنے آگئی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء وائٹل دوست شیخ محمد سرورکاکا نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے اصولوں کی خاطر تحریک انصاف کی قیادت اور اسمبلی کی نشست قربان کر دی اور اب الیکشن میں شکست کے بعد انہوں نے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد بھی پیش کی اور اپنی شکست کو بھی تسلیم کرنے کی منفرد جمہوری روایت بھی قائم کر کے لوگوں کے دل جیت لیے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ان کے قریبی لیڈروں شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید کو بھی جمہوری سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کے پانچ سالہ مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے حیرت کی بات ہے کہ اگر تحریک ا نصاف یا ان کا حمایتی جیت جائے تو االیکشن کمیشن کی تعریف کرنے لگتے ہیں اور ہارنے پر دھاندلی کے من گھڑت الزامات کو بوچھاڑ کر دی جاتی ہے میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی اب نہیں چلے گی ۔