بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

999
کوئٹہ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں تین روز قبل کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد گزشتہ دو روز سے موسم معتدل ہے تاہم رات اور صبح کے وقت موسم سرد ہوجاتا ہے اور اس دوران لوگ سردی سے بچنے کے لئے چادروں کا استعمال کرتے ہیں اور صبح کے وقت دھوپ میں بیٹھ جاتے ہیں۔ صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں سردی کی لہر ہے اور قلات، زیادہ، پشین، چمن، ڑوب سمیت ملحقہ علاقوں میں موسم سرد ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں ایسے ہی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题