کراچی(یو این پی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فہمید ہ مرزا نے کہا ہے کہ جب تک یہ عوام زندہ ہے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی تقدیر ہے، بینظیرکے و اپس وطن آنے پرپوراپاکستان خوش تھا، لیکن دشمنوں کویہ خوشی راس نہ آئی،مخالفین سے کہتی ہوں\”نا چھیڑ ملنگاں نوں\”، کسی کانام نہیں لیناچاہتی لیکن سب جانتے ہیں میں کس کی بات کررہی ہوں۔ مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بلاول بھٹومیریلییانتہائی قابل احترام ہیں، یہاں موجودہر بچہ،بڑابلاول بھٹو کی آوازپرلبیک کہتاہے، اس وقت کی قیادت کوآفرین،جنہوں نے کہاپاکستان کھپے پاکستان کھپے، لوگوں نے سمجھامحترمہ کے بعدشایدچاروں صوبوں کی زنجیر ٹوٹ گئی، ایک جنگ لائن آف کنٹرول پرلڑی جارہی ہے ا ورہماریجوان شہیدہورہے ہیں، آج کے بعدہم ایک نئے جوش اورولولے کیساتھ جائیں گے، جب تک حکمران عوام میں نہیں آئیں گے تو خطرہ منڈلاتارہے گا،جہالت اورغربت کیخلاف ہمیں جنگ لڑنی ہے۔