طلاق طلاق طلاق ۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Published on October 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

666بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کے بیانات کے بعد ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا‘ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی(یو این پی )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کے بیانات کے بعد ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے اس لئے ایم کیو ایم سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے قائد الطاف حسین کے خلاف بات ہو گی تو ایم کیو ایم کے کارکن اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جو کر سکتے تھے وہ ہم نے کر لیا ہے، ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے حصے کا سفر مکمل کر لیا ہے، اب ہم سندھ حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes