بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور فلمساز ساحل سنگھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published on October 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

44

ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور فلمساز ساحل سنگھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دیا مرزا اور ساحل سنگھا ازدواجی بندھن سے منسلک ہو گئے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سبز اور ہلکا بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ساحل سنگھا سوٹ پہنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر دونوں فلمی شخصیات کے اہلخانہ، دوست احباب کے علاوہ فلمی ستارے لارا دتہ، سشمیتا سین، ساہوکر اور زاہد خان بھی موجود تھے۔ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم رہنا ہے تیرے دل سے کیا۔ فلم پری نیتی میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا۔ اداکارہ کی ساحل سنگھا کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن فلم لو بریک اپ زندگی ہے جس میں انہوں نے ادکاری بھی کی۔ اداکارہ کی آخری پروڈیوس کردہ فلم بوبی جاسوس ہے جس نے باکس آفس پر درمیانے درجے کا بزنس کیا ہے۔ اداکارہ کی فلمساز و بزنس مین ساحل سنگھا کے ساتھ منگنی گذشتہ سال ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes