قومی اسمبلی کی ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام 2014ء ملنے پر مبارکباد
Published on October 21, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 400) No Comments
اسلام آباد ۔۔۔قومی اسمبلی نے ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام 2014ء ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت تعلیم کے حوالے سے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ایسی پالیسیاں اور پروگرام متعارف کرائے گی جس سے بچوں کی تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ ملالہ کی ناخواندگی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز ہمت اور حوصلہ اور امید کی علامت ہے۔ یہ ایوان ملالہ کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہے جانے پر فخر کا اظہار کرتا ہے۔ تعلیم کے حوالے سے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی ایوان سے بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ایسی پالیسیاں اور پروگرام متعارف کرائے جئایں گے جن سے بچوں کی تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ ایوان نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 96
Related
WordPress Blog