اسلام آباد۔۔۔پولیو نے مزید دو بچے معذور کر دیئے۔ قومی ادارہ صحت نے خیبر ایجنسی کی ایک سالہ ماریہ اور دو سالہ عابد میں وائرس کی تصدیق کر دی ہے،قومی ادارہ صحت کی جانب سے خیبر ایجنسی کی ایک سالہ ماریہ اور دو سالہ عابد میں پولیو کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد دو سو بارہ ہو گئی ہے جن میں سے ایک سو اکتالیس کا تعلق فاٹا سے ہے