بوریوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمدا رائیں اور ایم پی اے چوہدر ی ارشاد احمدارائیں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حادثات اور ناگہانی آفات جانبحق ہونے والوں کے متاثرہین خاندانوں ی بھر پورمالی اعامت کے ذریعہ انکی معاشی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلا رہی ہے حادثات کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی قیمت اداد نہیں کر سکتا تاہم انکی مالی مشکلات کو کم کرنے میں حکومتی امداد یقیناًقابل ستائش ہے اقدام ہے اسکے علاوہ حکومت ہر سطح پر غریب ،مستحق اور لاچار افراد کی مالی امداد پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرضی پورہ میں چھت گرنے سے جانبحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے دو افراد اور زخمیوں کو وزیر اعلیٰ پنجا ب کی جانب سے 10لا کھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ ، تحصیلدار رانا اعجا ز احمد خاں ، ٹی ایم او رانا نوید احمد خاں ،ایکسئین ملک منظور احمد ،سابق سٹی ناظم چوہدری عاشق علی ارائیں ، مسلم لیگی رہنما حاجی ساجد شریف ارائیں ، سیکرٹری انجمن تاجران محمد صغیر رامے ،نوید احمد چوہدری ،اسلم جمال ، چوہدری محمد اسحاق ،میاں محمد ندیم ، حافظ رضوان عابد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب میں متاثرین خاندان کی سربراہ خورشید بی بی کو 5لاکھ 33ہزار 332روپے اسکے بیٹے وسیم سلیم کو 88ہزار 88روپے بیٹیوں طاہر ہ سلیم ، سمیراسلیم ، نازیہ سلیم اور سائر ہ سلیم کو 94ہزار 445روپے فی کس مالیت کے چیک تقسیم کر دیئے گئے اس موقع پر ارکان اسمبلی اور متاثرہ خاندان نے امدادی یک منظور کروانے میں اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی کاوش کو سراہا