لاہور ۔۔۔ اداکارہ ریما نے لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی صفائی مہم میں حصہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کے ساتھ جھاڑو بھی دی۔عید قرباں پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم کا آغاز کیا تو اداکارہ ریما نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ، ریما اسلام پورہ میں پہنچی تو ضلعی انتظامیہ کے صفائی کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں میں پلاسٹک بیگ تقسیم کئے۔انہوں نے لوگوں کو صفائی بارے آگاہی دی اور شہر کو آلائشوں ، گندگی سے پاک رکھنے کا عزم لیا۔ریما نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کے ساتھ ابدالی سٹریٹ میں جھاڑو بھی دی۔اس موقع پر ادکارہ ریما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر کو صاف رکھنے میں عملی کردار ادا کریں۔صحت ،صفائی اور تعلیم کیلئے کام کرتی رہوں گی۔