بہت سے لوگ سابق جنرل کے کہنے پر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ،جاوید ہاشمی
Published on October 27, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 383) No Comments
اسلام آباد۔۔۔تحریک انصاف کے مستعفی صدر اور سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پہلے روز ہی مجھے احساس ہو گیا تھا کہ اس پارٹی کا مزاج میری طبیعت سے ہم آہنگ نہیں، میں نے جماعت کی خامیاں دور کرنے کی بہت کوشش کی، کبھی گونگا پہلوان بن کر نہیں بیٹھا، عمران خان نے لندن سے واپس آ کر مجھے بتایا تھا کہ ان کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ہوئی ہے، جب ہم دھرنا دیں گے تو طاہر القادری کے کارکن ہم سے آ ملیں گے، میں نے عمران خان سے کہا کہ ہم نے اس طرح کے حالات پیدا کئے تو مارشل لاء آ سکتا ہے جس پر عمران نے کہا کہ اول تو اسلام آباد جانے کی نوبت ہی نہیں آئے گی، نواز شریف کی حکومت اس سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی اور اگر اسلام آباد میں دھرنا دینا بھی پڑا تو نئے چیف جسٹس اس صورتحال کا ازخود نوٹس لیں گے اورحکومت کی برطرفی اور ٹیکنو کریٹس حکومت قائم کر دی جائے گی، پی ٹی آئی کے کسی اجلاس میں نواز شریف کے استعفی کا مطالبہ زیر بحث نہیں آیا، یہ مطالبہ عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر اچانک کر دیا
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 86
Related
Premium WordPress Themes