گوجرہ کی ڈائری یواین این پاکستان کے رپورٹرمیاں افتخار الدین سے

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

katcha-gojraگوجرہ کی ڈائری یواین این پاکستان کے رپورٹرمیاں افتخار الدین سے
حضرت عمر فاروق کا دور دنیا کی تاریخ میں ہر طرح سے مثالی تھا عابد قریشی
گوجرہ(یواین این پاکستان ) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے حضرت عمر فاروق کا دور دنیا کی تاریخ میں ہر طرح سے مثالی تھا اور ان کر دور مین شیر اور بکری ایک ہی گھات سے پانی پیتے تھے اور انہوں نے دنیا کے کی تاریخ میں بائیس لاکھ مربع میل سے بھی زیادہ زمین پرعدل و انصاف اور اسلام کا پرچم سر بلند کیا اور ان کا قانون آج بھی کئی کفار ملکوں نے اپنایا ہوا ہے اور ان کے دور میں ملاوٹ ،نا انصافی،رشوت خوری نہیں ہوتی تھی اور اگر ہم اپنے ملک میں حضرت عمر والاقانون نافظ کر لیں تو ہم دنیا کی تاریخ عظیم ترین ملک بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو ہر قسم کی دولت سے نوازہ ہے ایک مخلص رہنما میں بھی عطاکر دے جو پاکستان کو دنیا کاعظیم ملک بنا دے۔ ملکی سیلامتی پر حملہ کرنے والوں کو پیغام دینا ہوگا کہ وہ ہماری امن پالیسیوں کو کمزوری نہ سمجھے اور پوری قوم ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ساتھ اور متحد ہے قومی سیلامتی کی اندرونی بیرونی پالیسیاں مضبوط بنائی جائے اور ملک کی سیلامتی پر حملہ کرنے والے ہر ملک کو جواب دیا جائے۔ اسلام امن و سیلامتی اور دنیاکے تمام مذہب ،قوم اور نسل کا احترام کرنے والا مذہب ہے اور پاکستان ایک امن پسندملک ہے ۔ محرم کامہینہ تمام مسلمانوں کو یزیدیت کیخلاف متحدہونے کی تاریخ یاد کرواتی ہے۔ اور تمام پاکستانی متحدہوکر سیاست،مذہب،لثانیت اور صوبائیت کے نام پر ملک میں قتل و غارت اور فسادات پھیلانے والے ملک، قوم اور اسلام دشمن قوتوں کی یزیدیت کوروک کر اسلام و پاکستان کا الم بلند رکھنا ہوگا اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کی آنکھ نکال دینی چاہی ہے اور دشمن ملکوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ملک کے ہر عام و خاص عہدوں سے فوری فارغ کیا جائے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متفق ہے۔

نامعلوم چور رات کی تاریکی میں موبائلز شاپ لوٹ کر لے گئے
گوجرہ(یواین این پاکستان ) نامعلوم چور رات کی تاریکی میں موبائلز شاپ لوٹ کر لے گئے صبح ہونے پر دوکاندار کو وقوعہ کا علم ہوا۔مرکزی امام بارگاہ چوک میں واقع محسن موبائلز شاپ سے نا معلوم چور رات کی تاریکی میں موبائل فونزاور نقدی کل مالیت 23 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ریجنل یونین جرنلسٹس کا رانا خالد محمود کے والد محترم رانا الحاج برکت کی وفات پر اظہار تعزیت
گوجرہ(یواین این پاکستان )ریجنل یونین جرنلسٹس پنجاب تحصیل گوجرہ کی باڈی نے مقامی صحافی رانا خالد محمود کے والد محترم رانا الحاج برکت کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر میاں افتخار،طاہر سلیم چوہدری،میاں عبدالرؤف،ملک نذیر احمد،عابد محمود چودھری،میاں زاہد عباس،میاں وسیم صدیق،میاں خالد محمود،میاں محمد شفیق،ذوالفقار بھٹی شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes