سید خورشید احمد شاہ کی مولانا فضل الرحمان پر حملے کی شدید مذمت

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

111
اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بیرونی سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا‘ ان کارروائیوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس حالت میں ہوا کہ جب ایل او سی پر فائرنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش تھی کہ لیبیا‘ شام جیسے حالات پیدا کئے جائیں، جو لوگ بیرونی سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy