مڈ ٹرم الیکشن خارج از امکان نہیں ہیں راجہ پرویز اشرف

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

raja pic taxila
ٹیکسلا(یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن خارج از امکان نہیں ہیں ،حالات جس ڈگر پر چل پڑے ہیں الیکشن کا ماحول بنتا نظر آ رہا ہے، شفاف اور غیر جانب دارانہ الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو نا گزیر ہے ،عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابی وعدوں سے انحراف کیا، حکومت چند ماہ کی مہمان نظر آتی ہے، ایم کیو ایم کا معاملہ کوئی بڑی بات نہیں ان سے ہلکی پھلکی جھڑپ لگی رہتی ہے، بلاول بھٹوپیپلز پارٹی میں نئی تحریک پھونک رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے برداشت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا، دھرنوں کے اثرات نے سیاسی عمل کو جھنجھوڑ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما عامر اقبال خان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور بعد ازاں پیپلز پارٹی راہنما ذیلدار سید ظہیر الحسن کی رہائشگاہ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا عامر اقبال سے ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ،ایم پی اے محمد صدیق خان ،راجہ جاوید اشرف اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے موقف کی سو فیصد تائید کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اسی وقت شفاف ہو سکتے ہیں جب الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور خود مختار بنایا جائے مڈ ٹرم الیکشن کے مطالبے کو غیر آئینی نہیں سمجھتے عوام موجودہ سیاسی کلچر سے بیزار ہو چکے ہیں ان حالات میں بلا شبہ مڈٹرم الیکشن کا ماحول بن رہا ہے ایم کیو ایم کی ناراضگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے قبل ازیں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہلکی پھلکی جھڑپ ہوتی رہتی ہے تاہم ایم کیو ایم کو منا لیا جائے گا مختلف حلقوں کی جانب سے تنقیدی بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو شائستہ زبان استعمال کر نی چاہئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے آج بھی اسکی تین صوبوں میں حکومت ہے لیاقت باغ کا جلسہ ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو کی جس سیاسی ماحول میں تربیت ہوئی ہے یہ کہنا بے جا نا ہو گا کہ ملک کے نوجوانوں کا قائد بلاول بھٹو زرداری ہے انہوں نے ضرب عضب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے میٹرو بس منصوبے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرپشن کا ممبہ قرار دیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب الرحمن ارشد ،سٹی صدر سید ضیاء حسین شاہ، لیبر ونگ کے راہنما مختار احمد مخفی، راجہ مشتاق ، راجہ ظریف ستی، آصف محمود، پی ایس ایف کے صدر باسم بٹ، شانی شاہ و دیگر موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے سید ظہیر الحسن ذیلدار کی رہائشگاہ پر تنظیمی حوالے سے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی اور تنظیم کو فعال بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes