غیر ملکی قوتوں نے بلوچستان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، اعجاز الحق

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments
222اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی قوتوں نے بلوچستان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے‘ ایک بھارتی جرنیل نے اپنی کتاب میں 14 اڈوں کے قیام کا ذکر کیا ہے‘ ایسی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اعجاز الحق نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ غیر ملکی قوتوں نے بلوچستان کو اپنے نشانہ پر رکھا ہوا ہے۔ بھارت کی طرف سے یہاں مداخلت کے لئے 14 اڈوں کے قیام کا خود ایک بھارتی جرنیل نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog