سوات۔۔۔سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 301تک پہنچ گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں تینتالیس سال کا سلطنت خان سکنہ امانکوٹ،ستائیس سال کا ضیاء اللہ سکنہ گنبدمیرہ،بارہ سال کا حضرت علی سکنہ فیض آباد اورچھبیس سال کا عدنان سکنہ رحیم آباد شامل ہیں تمام مریضوں کو سیدوشریف اسپتال کے ڈینگی وارڈمیں رکھا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے،ترجمان کے مطابق سوات میں 25جون سے پھیلنے والے اس وائرس سے اب تک 301افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ترجمان کے مطابق اسپتا ل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ تین مریض اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔