بورے والا(یواین پی) بوریوالا شہر اور گردونواح میں ہونے والی بارش کے بعد موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لو گ نزلہ زکام بخار کھا نسی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کا رش، ڈاکٹرز کا احتیاط کا مشورہ۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لوگ نزلہ زکام بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں اور پر ائیویٹ کلینکوں پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹرز نے لوگوں کو ٹھنڈ ے پا نی کا استعمال نہ کرنے، باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک ڈالنے اور گردو غبار سے ہر ممکن طور پر بچنے کا مشورہ دیا ہے تا کہ ان موسمی بیماریوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔