وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں صفائی کی ابتر صورت حال،انتظامیہ خاموش

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 989)      No Comments

Islamabad-Pakistan-Army-Securtity_7-25-2014_154971_l
اسلام آباد (طاہر سلیم چوہدری ،یو این پی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد جہاں ایک خوبصورت شہر ہے وہاں اس خوبصورتی کے ساتھ سا تھ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گندگی اور سیوریج کانظام انتہائی ناقص ہے گٹر ابلنے سے سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آتا ہے ان میں خصوصاً ترامڑی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں مقامی انتظامیہ نے کبھی بھی دورہ کرنا گوارہ نہیں سمجھاجس سے یہاں کے دوکانداروں کی روزانہ چاندی کی لاٹری نکلتی ہے سبزیاں ۔دال ،چینی،گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی دیکھائی دیتی ہیں ۔سموسے ،پکوڑوں پر گرد اور میٹھائی کی شاپس پر مکھیاں بھنبناتی نظر آ رہی ہیں اور کسی بھی دوکاندار کے پاس ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے مہیا کردہ نہ توریٹ لسٹ ہے اور نہ ہی اشیائے خوردو نوش معیاری۔ ڈسپلن اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ایک معمول بن کر رہ گئی ہے ترامڑی کے مکین حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بھی اسلام آباد کے دوسرے حلقوں کی طرح ترجیح دی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes