لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش،موسم خنک ہوگیا

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,251)      No Comments

33
آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان
لاہور/ اسلام آباد…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم قدرے خنک ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔،لاہور میں صبح سویرے گہرے سرمئی بادل چھا گئے ، پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل سوار گھنے درختوں تلے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں بھی بارش نے جل تھل کر دیا ، حافظ آباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ مینہ برسا۔ پنڈی بھٹیاں ،جلاپور بھٹیاں اور سکھیکی سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے بالائی پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران پاکستان کے ساحل کے ساتھ سمندر کی سطح تلاطم خیز رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme