ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی لمبی زلفیں کٹواڈالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے اپنے بال کندھوں تک کٹوادیئے ہیں۔ بال بنوانے کے بعد اپنی پہلی تصویر ٹوئٹر پرجاری کرتے ہوئے سوناکشی نے لکھا کہ انہوں نے کئی سال بعد اپنے بال کٹوائے ہیں اور خود کوبے حد ہلکا محسوس کررہی ہیں۔ سوناکشی کی آنے والی فلموں میں ’’ایکشن جیکسن‘‘،’’ تیور‘‘ اور’’لنگاہ‘‘ شامل ہیں۔