نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد بچوں کا نوبل انعام بھی ملالہ یوسف زئی نے جیت لیا

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

333
سٹاک ہوم ۔۔۔نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد بچوں کا نوبل انعام بھی ملالہ یوسف زئی نے جیت کرایک ہی سال میں بیک وقت دونوں انعامات حاصل کرنیوالی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئی۔علمی تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھرکے لاکھوں بچوں نے ووٹ کیذریعے ملالہ یوسف زئی کو بچوں کی حقوق کیلئے اس عالمی انعام کیلئے منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نوبل انعام اور بچوں کا نوبل انعام ایک ہی سال میں بیک وقت کسی ایک ہی فرد نے وصول کیا ہے۔ بچوں کا نوبل انعام 2000میں قائم کیا گیا تھا جوعا لمی تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے اور جس کا مقصد بچوں کو عا لمی معاملات،جمہوریت اور اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملالہ یوسفزئی آج(بدھ) کو سٹاک ہوم میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اس نعام سے نوازا جائیگا۔اس سال نوبل انعام یافتہ ملالہ تعلیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرینگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme