اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے رویے کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

444
پشاور۔۔۔خیبرپختونخوااسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے رویے کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا گزشتہ روزہونیوالے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی پی کی خاتون رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے ایوان کوبتایاکہ وزیراعلیٰ اسمبلی میں بیٹھ کر حکومت چلارہے ہیں دھرنوں میں شرکت کے باعث وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کاسلسلہ ترک کردیاہے جس کے بعد انہوں نے دیگر اراکین کے ساتھ واک آؤٹ کیا بعدازاں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اپوزیشن کو مناکرایوان میں لے آئے اس موقع پر پرویزخٹک نے کہاکہ ہفتہ وار ملاقاتوں کاخاتمہ نہیں کیا گیا ہے تاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے وہ دن ملاقاتوں کے لئے مختص نہیں ہو پاتا تاہم اس کے باوجود وہ تقریبات میں اراکین اسمبلی سے ملتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پھر بھی اگر اپوزیشن کو کوئی اعتراض ہو یا کسی رکن اسمبلی کو کوئی کام ہو تو شام کے وقت میں گھر پر ہوتا ہوں وہ کسی بھی کام کے سلسلے میں میرے گھر آ سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes