پولیس نے محرم الحرام کے دوران “ہیلی کیم” کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی کوریج پر پابندی عائدکر دی

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

555راولپنڈی۔۔۔راولپنڈی پولیس نے الیکڑانک میڈیا کی جانب سے کوریج کے لیے استعمال ہونے والے “ہیلی کیم” کو سکیورٹی ریسک قرار دیتے ہوئے محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی کوریج کے لیے استعمال پر پابندی عائدکر دی ہے ‘میڈیا ہاؤسز یوم عاشور سمیت تمام چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کی کوریج فیلڈ کیمروں سے کرسکیں گے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر فیاض نے منگل کی رات خبر رساں ادارے  سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڈ نے قومی سلامتی سے متعلق اداروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی بھر میں محرم الحرام کے دوران ہونے والے تمام جلوسوں اور مجالس بلخصوص مرکزی جلوس کی کوریج کے لیے ہیلی کیم کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اس حوالے سے باقاعدہ تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy