نواز شریف کے استعفیٰ کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات جائز اور آئینی ہیں قمر الزمان کائرہ

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

unnamed
ٹیکسلا( یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استعفیٰ کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات جائز اور آئینی ہیں،سابق چیف جسٹس سمیت اسٹیبشمنٹ اور مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازش کی،صوبوں کو خود مختار بنانے کا سہرا بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے،میمو گیٹ سیکنڈل کے زریعے پیپلز پارٹی کی حکومت اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،سازش چیف جسٹس کے جانے کے بعد بے نقاب ہوگئی ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 60 سے 70 فیصد مہنگائی ضرور ہوئی لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں125 فیصداضافہ بھی ہوا جو ملکی تاریخ ایک بڑا کارنامہ ہے،پنجاب میں گڈگورنس نام کی کوئی چیز نہیں شو بازی کے زریعے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما عامراقبال خان کے والد اور پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان ایم پی اے محمد صدیق خان کے ماموں کی وفات پر انکی رہائش گاہ واقع ٹیکسلا میں اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ،قمر الزمان کاہرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ترقیاتی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،لیکن نا اہل حکمرانوں نے سب ملیا میٹ کردیا اور ملک کو کئی صدیوں پیچھے دھکیل دیا،پیپلز پارٹی نے انتہائی مشکل حالات میں حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی ،اور آنے والی حکومتوں کے لئے آسانیاں پیدا کیں،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو اشیاء بیرون ممالک سے درآمد کی جاتی تھیں پی پی کے دور میں یہ اشیاء بیرون ممالک برآمد کی جاتی تھیں،پیپلز پارٹی کے خلاف بنے گئے تانے بانے وقت کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بی بی اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ اور ویژن کے مطابق ملک بھر میں نوجوانوں کی تنظیم نو کر کے پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے،پیپلز پارٹی نے تمام تر سازشوں کے باوجود مفاہتی سیاست کر کے پانچ سال مکمل کئے ،اسٹیبلشمنٹ ، مسلم لیگ ن اور سابق چیف جسٹس نے گٹھ جوڑ کر کے پیپلز پارٹی کی حکومت اور پارٹی کو ختم کرنے کی جو سازش کی تھی چیف جسٹس کے جانے کے بعد وہ سب بے نقاب ہوچکی ہیں، گیارہ مئی 2013 کے الیکشن میں سابق چیف جسٹس نے پیپلز پارٹی کو ہرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ، میڈیا اور عدلیہ کو بھی اپنی خامیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،انکا کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جسکی تین صوبوں میں حکومت ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہو حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کا پورا موقع ملنا چاہئے ،اور نہ ہی پیپلز پارٹی قبل ازوقت الیکشن کی حمائت کرتی ہے،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نزر گوندل ، پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما چوہدری منظور،پی ٹی آئی کے ایم پی محمد صدیق خان پی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے سدر باسم بٹ،کے علاوہ پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین اور عمائدین علاوہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes