لاہور (یواین پی)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ دنیا میں نومبر کے بعددسمبر جبکہ پاکستان میں سرنڈرکامہینہ آئے گا،آنیوالے دنوں میں حکمرانوں کی اقتدارپرگرفت مزید ڈھیلی پڑ جائے گی۔حکمران مسلسل ناکام ہورہے ہیں ،تعلیم اورصحت سمیت دوسرے شعبہ جات کی تعمیرنواوراپ گریڈیشن ان کے بس کی بات نہیں ہے ۔پرویزمشرف پاکستان کی سیاسی ،معاشی ،اقتصادی اورانتظامی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں ،ان کی والدہ کی وطن واپسی ان کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے ۔پرویز مشرف کوسیاسی کرداراداکرنے سے روکنا ملک وقوم کے ساتھ ناانصافی اورزیادتی ہے۔پرویز مشرف کے ویژن،ان کی خدادادصلاحیتوں اورتوانائیوں سے یقیناًملک وقوم کوفائدہ ہوگا ۔حکمران بوکھلاہٹ اورجھنجلاہٹ میں غلطیاں دہراتے چلے جارہے ہیں ،ان کایوم حساب زیادہ دورنہیں ہے ۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔راجہ زاہد،افتخار احمد ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ عہدوں،وزارتوں اورمراعات کیلئے آپس میں الجھنے والے ایٹمی پاکستان کی قیادت کے اہل نہیں ہیں اورنہ منتشرعوام کامتحد کرناان کے ایجنڈامیں شامل ہے ۔پرویزمشرف کے دوراقتدارمیں قوم کامورال بہت بلندتھا مگرآج لوگ بری طرح مایوس اور پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام پرویز مشرف کواقتدارمیں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔شان عابدی اورسیّدعلی جعفری نے کہا کہ میاں نوازشریف اقتدارکی سیاست کررہے ہیں ،ان سے شفاف احتساب کی امید کرنا فضول ہے۔