تلہ گنگ(یواین پی )محرم الحرام ہر شخص کے لیے قابل رحمت اوربرکت ہے۔محرم الحرام میں احترام ،صبر ، اور استقامت کا سبق دیا گیا ہے، آواز روح این جی ا وکی چیئر پرسن ساجدہ ہا رون نے یواین پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ہم سب مسلما ن بھائی بھائی ہیں ہمیں محرم میں امن اور سلامتی کے سبق کو عام کرنا ہو گا ۔حدیث پاک کی روح سے ایک انسان کو تکلیف ہو تمام انسانیت کو اس کا احساس ہونا چاہیے۔حدیث کے مطابق بھی کامل مسلمان وہ ہے جس ہاتھ اور زبان سے کسی کو ئی تکلیف نہ پہنچے اور انہوں نے امت مسلما پر زور دیا کہ وہ محر م الحر ام کے ما ہ میں پرامن رہیں تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کرے۔