ریچاچڈا مہم’’ کلین انڈیا مشن‘‘ کا حصہ بن گئیں

Published on November 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

44
ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکارہ ریچاچڈا مہم بھارتی وزیراعظم کے ’’ کلین انڈیا مشن‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ریچاچڈا ،جو ان دنوں فلم ’’ مسان ‘‘ کی عکسبندی کیلئے ورانسی(بنارس) میں ہیں ، بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی کیلئے شروع کی گئی مہم ’’ کلین انڈیا مشن‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ ریچا چڈا نہ صرف خود سیٹ پر آلودگی پھیلانے سے گریز کرتی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی سیٹ پر عکسبندی کے دوران پلاسٹک کے لفافوں ، کپ اور پلیٹ کے استعمال سے گریز کی ہدایت کرتی ہیں اور پیک اپ کے بعد جگہ کی صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بناتی ہیں۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم صفائی ستھرائی کے حوالے سے صرف باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں عملاً کچھ نہیں کرتے اس لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا تاکہ مثبت تبدیلی لاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ مہم کامیاب ہو ۔ اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 2اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کی برسی کے موقع پر کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题