ڈسکہ(یواین پی) صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہے اور معاشرہ کوملک دشمن عناصر سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے صحافت معاشرے کا چوتھا بڑا ستون ہے صحافی ہے معاشرے کی برائیوں اور مسائل کو اجاگر کرتا ہے ان خیالات کا اظہارمحمد افضل منشاء سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے مقامی میرج ہال میں ڈسکہ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے کر تے ہو ئے کیا انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کومبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے ڈسکہ یونین آف جرنلسٹس کے قیام کو خو ش آئند اور صحافیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ایک اچھا اضافہ قرار دیا مرکزی چیئرمین وائس آف جرنلسٹ پاکستان ڈاکٹر احسن محمود نے کہا کہ محدود وسائل اور بیشمار مسائل کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر صحافی اپنے فرائض انجام دیتا ہے اور اس کا مقصد معاشرہ کے ناسوروں کی نشاندہی اور مسائل کو اجاگر کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وائس آف جرنلسٹ پاکستان میں ڈسکہ یونین آف جرنلسٹس کی شمولیت بھی ایک اچھا فیصلہ ہے اور ہم ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت تیار ہیں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسکہ یونین آف جرنلسٹس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایانومنتخب صدر نے مہمانان گرامی کا شکریہ اد اکیا اس موقع پر سینئروائس چیئرمین وی جے پی ڈاکٹر شاہد استقلال، صدر ندیم شہزاد علی، چوہدری محمد نوید، سہیل بٹ، ڈی ایس پی انجینئر رانا زاہد حسین،سینئر صحافی خواجہ عاطف رضا، صدر بار احسان اللہ گھمن، سیکرٹری بار جمشید سرفراز ساہی، معروف سماجی کارکن بشیر احمد ناز ، صدر انجمن خدمت خلق محمد انور مغل ایڈووکیٹ، صدر امن فاؤنڈیشن محمد اشتیاق مغل، صدر ینگ بلڈ تنویر احمد مغل، صدر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن خلیل الرحمن مغل ، سلیم عباس بخاری ، صدر مغل فاؤنڈیشن محمد یونس مغل ، صدر پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن رانا ارشد علی ودیگر بھی موجود تھے بعدازاں محمد افضل منشاء سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عہدیداران سے اور مرکزی چیئرمین وی جے پی ڈاکٹر احسن محمود نے ممبران مجلس عاملہ سے حلف لیا۔