سید نیئر حسین بخاری‘ صابر علی بلوچ‘ راجہ ظفر الحق اور اعتزاز احسن کی واہگہ بارڈر بم دھماکے کی مذمت
Published on November 3, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 512) No Comments
اسلام آباد۔۔۔سینٹ کے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین صابر علی بلوچ نے واہگہ بارڈر کے نزدیک بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیاتی پیغامات میں انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 100
Related
WordPress主题