سانحہ واہگہ باڈر بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ سمیت وطن دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش ہےاعجازالحق،غلام مرتضی

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

ij
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجازالحق ایم این اے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کے ہمراہ وائٹل ہاؤس ہارون آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سانحہ واہگہ باڈر بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ سمیت وطن دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش ہے بلوچستان میں شورش میں بھی یہی غیر ملکی قوتیں اور عناصر کار فرما ہیں پاکستان کے دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کے در پے ہیں مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملہ بھی ملک کے خلاف سرگرم قوتوں کا شاخسانہ ہے ان تمام پہلوؤں کو اگر ایک تناظر میں رکھ کر دیکھا جائے تو ہمیں سازشی کی کڑیاں ملتی نظر آئیں گی قوم کو ان وطن دشمن عناصر کے خلاف ہر فورم پر متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی دھرنے والوں اور حکومت کے درمیان رابطے کے لیے سب سے پہلی کوشش میں نے کی دھرنے والوں کے آئینی مطالبات تسلیم کرنے کے لیے حکومت تیار تھی مگر غیر آئینی مطالبات کا کوئی جواز نہیں تھا پارلیمنٹ نے جمہوریت اور ملکی سالمیت کے لیے تمام تر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا وزیر اعظم کے استعفیٰ جیسے مطالبات پیش کرنے میں کوئی دانشمندی نہیں تھی تحریک انصاف کے چھ میں سے ساڑھے پانچ نکات حکومت نے تسلیم کر لیے مگر سیاسی ناپختگی نے تحریک انصاف کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے تحریک انصاف پارلیمنٹ سے بھاگنے کی بجائے اس فورم پر آکر آئینی مطالبات تسلیم کروا سکتی ہے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے ذریعے حکومت کی آئینی مدت چار سال کرنے پر غو ر ہو سکتا ہے دھرنے کے بعد اب حکومت کو گڈ گورننس کا مظاہرہ کر کے عوامی ریلیف کے لیے دن رات ایک کرنا پڑے گا ذوالفقار کھوسہ کے اختلافات پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ہم کسی بھی مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی حمایت کریں گے اور ہماری حمایت غیر مشروط ہے اور اس کا احساس حکمرانوں کو بھی ہے علاقے کی ترقی کے لیے بڑے میگا پراجیکٹس متعارف کروائے ہیں نہری پانی کے مسئلہ سے نبٹنے کے لیے اور ہاکڑہ اور صادقیہ کی گنجائش میں اضافہ کے لیے ایک ارب کی خطیر گرانٹ منظور کروائی ہے تین ماہ میں اس سلسلہ میں نمایاں پیشرفت ہو گی حلقہ ہارون آباد کے لیے 52کروڑ کی گرانٹ منظور ہو گئی ہے اور 10کروڑ کے منصوبے فوری شروع کر دئیے گئے ہیں سوئی گیس منصوبہ ہارون آباد سے فورٹ عباس تک پہنچانے کے سلسلہ میں پوری توانائی لگا رکھی ہے اور اس مشن میں کامیابی ملے گی مروٹ کو سب تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے بھی مشن آخری مراحل میں ہے فورٹ عباس اور ہارون آباد کے لیے ریسکیو1122کی منظوری ہو گئی ہے فقیر والی اور کچھی والا کے لیے سیوریج منصوبہ چالو کیا جائے گا وزارت کی کوئی خواہش اور شوق نہیں ہے گاڑی پر جھنڈا لگانے کی آرزو کے تحت سیاست نہیں کرتا بلکہ میرا واحد مشن علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی سیاسی زندگی کو وقف کر رکھا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes