اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

33اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹھڑے میں لایا جائے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بان کی مون نے سوگوار خاندانوں اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں کسی بھی حالات میں قابل قبول نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme