ورلڈ ٹریڈ سینٹر دوبارہ کھل گیا
Published on November 5, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 614) No Comments
نیویارک (یو این پی) گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے 13 برس بعد نئے سرے سے تعمیر شدہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر دوبارہ کھل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ 541 میٹر بلند عمارت ہے، جس کی دوبارہ تعمیر پر 3.9 ارب ڈالر لاگت آئی ہے، اور یہ مین ہٹن کی بلند و بالا عمارات کے جھرمٹ کی زینت بن چکی ہے۔ یہ شمالی امریکہ کی بلند ترین عمارت کا درجہ رکھتی ہے۔مرکز نگاہ کا درجہ رکھنے والی یہ عمارت اْسی مقام پر کھڑی ہے جہاں کبھی زمین بوس ہونے والے ’ٹوئن ٹاورز‘ ہوا کرتے تھے۔ نئے ’ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر‘ میں ناشر، کونڈے ناسٹ کے دفاتر؛ حکومت کا ’جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن‘ کا محکمہ اور ’دی چائنا سینٹر‘ شامل ہیں۔دیگر کرایہ داروں میں ایک اشتہاری ادارہ، سرمایہ کار اور تفریح سے متعلق ادارے شامل ہیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 94
Related