ممبئی(یواین پی) معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ جنیوا رائے نے واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ بے گناہ انسانیت کا قتل ہے ۔ ایسے ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادی جانی چاہئے۔ جینوا رائے نے کہا کہ وہ اس واقعہ پر بہت غمگین ہیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہوں اور میں بس اتنا کہوں گی کہ یہ بے گناہ شہریوں کا قتل ہے اور ظالم سزا سے کبھی بچ نہیں سکیں گے۔ ان شااللہ‘‘۔