تہران (یو این پی) ایران میں مردوں کا والی بال میچ دیکھنے کے الزام میں گرفتار ایرانی نژاد برطانوی خاتون غنچہ قوام نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غنچہ کی ماں سوسن مشتغیان نے بتایا کہ غنچہ ان کے بقول اپنی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔غنچہ کے وکیل کے مطابق ان کی موکلہ کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر نے ان کے سزا کی تصدیق ابھی تک نہیں کی۔25 سالہ غنچہ قوامی کو رواں سال جون میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مردوں کا والی بال میچ دیکھنے سٹیڈیم گئیں تھیں۔سوسن مشتعیان نے یواین پی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کسی عدالتی حکم حکم کے بغیر اپنی گرفتاری اور عدالت کی طرف سے کیس کا فیصلہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ غنچہ نے اس سے پہلے گذشتہ اکتوبر میں قید تنہائی کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔