ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار سدا شیو امراپرکارچل بسے۔پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا 64 سالہ اداکار گزشتہ ایک ہفتے سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس دنیا سے چل بسے،سدا شیو کے انتقال پر جہاں ان کے لواحقین رنجیدہ ہیں وہیں وہ اپنے ساتھیوں کو افسردہ چھوڑ گئے،سدا شیو امراپرکار نے تقریباً ڈھائی سو فلموں میں کام کیا جن میں ہم ساتھ ساتھ ہیں، مہرا، اعلان جنگ، اردھ ستیہ، آخری راستہ، سڑک، حکومت، آنکھیں اور عشق شامل ہیں ، امراپرار کو 1984 میں فلم ’ادھ ستیہ‘ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سڑک‘‘ میں انہوں نے بہترین ولن کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس موقع پر ہدایت کار دیبایر بینرجی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، سداشیو امراپرار کی فنی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہندی ہی نہیں بلکہ مراٹھی فلموں کے بھی بہترین اداکار تھے اور گذشتہ چند سالوں سے وہ فلموں میں سیدور تھے کیونکہ انہیں ان کی پسند کے مطابق کردار نہیں دیا جارہا تھا۔